تمہاری مسجدیں تڑپ رہی ہیں کہ راست بازوں کی تڑپتی ہوئی اور مضطرب نمازیں ان کو نصیب ہوں، مگر حیوانوں اور چارپایوں کے کھڑے رہنے اور اوندھے ہو جانے کے سوا وہاں کچھ نہیں ملتا۔ حالانکہ تمہارا خدا تمہارے کھڑے رہنے اور اوندھے گر پڑنے کابھوکا نہیں۔ اور اگر صرف پاؤں کو کھڑا رکھنا ہی عبادت ہوتا تو جنگل کے درختوں سے زیادہ تم کھڑے نہیں رہ سکتے
۔ـــــ
از: افسانہء ہجر و وصال